4
Wednesday 7 Aug 2024 09:44

تری منگل سکول کے حوالے سے سابق صدر اساتذہ سید زاہد کاظمی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںماسٹر سید زاہد کاظمی کرم کی سطح پر خصوصاً اساتذہ برادری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ سید زاہد حسین کا تعلق اپر کرم کے علاقے احمد زئی کے کاظمی خانوادے کے نواب سید حنیف جان میاں کے گھرانے سے ہے۔ اسوقت ہائی سکول میں پی ای ٹی کی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں۔ دو بار کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ اس سے پہلے اسکے جنرل سیکریٹری رہنے کے علاوہ اساتذہ کی صوبائی تنظیم میں بھی کابینیٹ رہ چکے ہیں۔ 4 مئی 2023ء کو چار اساتذہ کے قتل کی پاداش میں گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل اس سال 4 اگست تک بند رہا، تاہم ڈی سی کرم نے شہداء کے خون کا لحاظ رکھے بغیر از خود قدم اٹھاتے ہوئے 5 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر اساتذہ نے اسی دن سکول احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس مسئلے پر اسلام ٹائمز نے سابق صدر اساتذہ سید زاہد کاظمی صاحب کے ساتھ ایک خصوصی نشست رکھی ہے۔ جس کی پوری تفصیل ویڈیو دیکھ کر معلوم کی جاسکتی ہے۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1152470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش