0
Monday 29 Jul 2024 14:37

پاراچنار کی صورتحال پر علمائے کرام کا اظہار خیال

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پاراچنار میں جاری لڑائی کو چھ روز گزر چکے ہیں، تاہم اب تک جنگ بندی نہیں ہوسکی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس خونریزی میں 43 افراد جاں بحق اور 177 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے معزز شیعہ علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ معروف عالم دین اور جامعہ العسکریہ ہنگو کے سربراہ علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین کے سابق صوبائی رہنماء علامہ سید عامر حیدر شمسی، امامیہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ سید قیصر الحسینی اور شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اس خونریزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کرانے کیلئے اقدامات کریں، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1150488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش