0
Tuesday 14 May 2024 00:09

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا حمایت مظلومین کانفرنس سے دبنگ خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین پورے جہان اسلام کا دفاع کر رہے ہیں، اگر اسرائیل کا خاتمہ نا ہوا تو جہاں اسلام کے ممالک خطرے میں رہیں گے، فلسطین کی سر زمین دفاعی لحاظ سے یورپ اور امریکہ کی ضرورت ہے، پاکستان بھی امریکہ کی اہم ضرورت  ہے، پاکستان میں ہونے والے تحولات کے پیچھے امریکہ ہے، عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے، عوام کی حمایت کے برخلاف حکومتیں لانا امریکی ایجنڈا ہے، پاکستان میں امریکی جیو پالیٹکس ایجنڈے پر عمل درآمد جاری ہے، عوام کو قرضوں مہنگائی کے ظلم میں جکڑنا اور عوام کو ریاست سے مایوس کرنا امریکی ایجنڈہ ہے، پاکستان کے قرضے عوام نے نہیں خائن حکمرانوں نے لیئے، فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ملک کے لئے نہایت اہم ہے، لیکن یہاں کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، معاشی بحران سیاسی بحران ،عوام میں مایوسی امریکہ اور ہندوستان کو سوٹ کرتا ہے۔ امریکی کا ٹائٹینک اسرائیل کے سمیت غرق ہو رہا ہے، کولمبیا یورپ امریکہ کی یورنیورسٹیوں میں بیداری کی لہر چل پڑی ہے، آج یورپ کے مظاہرین اسرائیل کے خاتمے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1134850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش