0
Sunday 18 Feb 2024 21:52

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین عاشق حسین خان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعاشق حسین خان کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ عاشق حسین خان نے مختلف ایوانوں میں تیس سال سے زائد عرصہ جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ عاشق حسین خان شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عاشق حسین خان کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے فیصلوں سے جموں کے ہندو بھی سخت پریشان و نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے ووٹ بینک کی خاطر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے۔ عاشق حسین خان نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے کشمیر کا اقتصاد مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور یہاں کی عوام پر مصبیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں، پونچھ اور مینڈر کے اقلیتی طبقے کا کوئی پرسان حال نہ تھا اور نہ اب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بڑے افسروں کو لاکر کشمیر میں تعینات کیا جا رہا ہے، جو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ نہیں ہیں، اس لئے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ عاشق حسین خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صوبہ جموں کے مسلم بستیوں کیساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے اور وہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1117003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش