0
Monday 29 Jan 2024 19:08

جماعت اسلامی کا ”جلسہ اعلان کراچی“، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

جماعت اسلامی کراچی کے تحت عام انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اتوار کو مزار قائدؒ کے باغ جناحؒ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں عظیم الشان اور تاریخی ”جلسہ اعلانِ کراچی“ منعقد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ جلسے میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں۔ جلسہ سے مرکزی خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق اور امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا۔ جلسہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ، نائب امیر سندھ ممتاز حسین سہتو، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں نائب امیر پاکستان اسد اللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1112250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش