0
Wednesday 17 Jan 2024 20:45

آئی ایس او کی جامعہ کراچی میں رینجرز کے مسجد پر حملے، قرآن پاک کی بےحرمتی اور نمازیوں پر تشدد کی مذمت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان نے جامعہ کراچی میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی ایماء پر سندھ رینجرز کی جانب سے مسجد پر حملہ اور قرآن پاک کی بےحرمتی، نمازیوں پر تشدد کی شدید الفظ میں مذمت کی ہے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی ایماء پر سینٹرل کیفے ٹیریا سے متصل مسجد کی حدود میں نمازیوں پر بدترین تشدد کیا، رینجرز اہلکار مسجد کی حدود میں جوتوں سمیت داخل ہوئے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح رینجرز اہلکار نمازیوں پر تشدد کررہے ہیں، ہمارا ریاست پاکستان کے ذمہ داران سے سوال ہے کہ کیا اسلامی جمہوریہ کہلانے والے ملک میں نمازیوں پر تشدد کب سے جائز ہوگیا؟ یہ کون سا اسلام ہے کہ جس میں نہتے طلباء پر بدترین تشدد کیا جائے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ آئندہ کسی کو قرآن اور مسجد کی توہین کی جسارت کرنے کی جرات نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 1109761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش