0
Wednesday 17 Jan 2024 19:33

شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کیلئے کوئٹہ میں مجلس عزاء و فاتحہ خوانی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

پاکستان کے معرووف عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئمہ جمعہ کوئٹہ اور دیگر علماء کی جانب سے مجلس عزاء، فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقعہ مسجد و امام بارگاہ حسینی ہزارہ نیچاری میں منعقدہ فاتحہ خوانی و قرآن خوانی میں علمائے کرام اور آئمہ جمعہ کوئٹہ موجود تھے، جبکہ علاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور دیگر شخصیات سمیت عام شہریوں کی آمد کا سلسلہ ظہر تک جاری رہا۔ فاتحہ خوانی و مجلس عزاء میں شرکت کرنے والے بعض شہریوں نے شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تسلیت عرض کی، جبکہ بعض شہریوں نے قرآن کریم کے پارے پڑھیں۔ فاتحہ خوانی کے آخر میں علمائے کرام نے شرکاء سے مقامی زبان میں خطاب کیا اور قوم و ملت کے لئے مرحوم شیخ محسن نجفی کی دینی، علمی اور فلاحی شعبوں میں کی جانے والی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ امام جعمہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی نے پاکستان کی شیعہ قوم کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔ وہ ایسے عالم دین تھے جنہوں نے خدا کی رضایت کے لئے فی سبیل اللہ اسکولز، کالجز، ہسپتال، مدارس اور دیگر مراکز بنائیں۔ سوشل میڈیا پر انکی خدمات کی ایک مختصر فہرست زیر گردش تھی، تاہم انکے خدمات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے شیخ محسن نجفی سے ملاقات کے أحوال اور انکی سادگی پر مبنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے انکی جانب سے لکھی گئی تفسیر قرآن "تفسیر کوثر" اور دیگر کتب کا بھی تذکرہ کیا۔ فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اختتام پر عالم دین علامہ سید حسن حمیدی نے مجلس عزاء پڑھی اور مرحوم شیخ محسن علی نجفی کے لئے دعا کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1109734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش