0
Tuesday 16 Jan 2024 21:03

عام انتخابات سے متعلق کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم امیدوار علامہ علی حسنین حسینی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ علی حسنین حسینی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین، امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے گیریژن اسکول سے حاصل کی اور دین برحق اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ایران کے شہر قم المقدس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ انہوں نے اپنی بیچلرز کی ڈگری فلسفے میں حاصل کرنے کے بعد حصول علم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماسٹر کی دو ڈگریاں اسلامک اسٹڈیز اور عربی گرامر میں حاصل کیں۔ اس دوران وہ محرم الحرام اور دیگر ایام عزاء کے موقع پر کوئٹہ آتے اور مجالس سے خطاب کرتے تھے۔ یوں وہ بارہ برسوں سے مجالس عزاء سے خطاب کرتے رہے ہیں۔ اسلامی فلسفے میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ کے مومنین کے اصرار پر وہ تبلیغ دین کیلئے اپنے آبائی شہر تشریف لائے اور یہی قیام پذیر ہوئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف کلاسز اور سیمینارز میں بھی مختلف مسائل پر گفتگو کی ہے۔ علامہ علی حسنین حسینی سیاسی میدان میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ دارایاں سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ آنے والے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 42 کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار بھی ہیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی وجوہات اور مستقبل میں اپنے عزائم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی سرپرستی علماء کی ذمہ داری ہے۔ چونکہ علماء سیاست سے دور رہے ہیں، اسی لئے نامناسب افراد اس میدان میں داخل ہوئے ہیں۔ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سیاسی میدان کو پاکیزہ کریں۔ انہوں نے انتخابات کے بعد اپنی ترجیحات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1109476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش