متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
سپاہ قدس کے سابق سربراہ شہید سردار حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابومہدی المہندس کی برسی کے ایام جاری ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر میں شہداء کو خعاج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے کراچی کے علاقے سادات کالونی انچولی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے چراغاں کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے معززین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شہداء قوم و ملت کے محسن ہوتے ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں، پاکستان کی بقاء میں شہداء کا خون اہم کردار رکھتا ہے، سہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس سمیت تمام شہداء ہمارا فخر ہیں، الحمدللہ ملت پاکستان جذبہ شہادت سے سرشار ہے اور شہداء کے راستے کو جاری رکھے گی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial