متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ المحسن فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کراچی میں شہداء و مدافعین القدس کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قران مجید و حدیث کساء سے ہوا جس کی سعادت مولانا طاہر حبیب مرزا نے حاصل کی اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سکندر زیدی و حسین شاہ رحمانی نے پیش کی، منقبت و سلام ڈاکٹر جاوید منظر، میثم کشمیری، ظہیر جارچوی، عباس نقوی نے پیش کیا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض علامہ کامران حیدر عابدی نے انجام دیئے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا تھے جبکہ دیگر مقررین میں مولانا ناصر مہدوی، ڈاکٹر ثروت عسکری، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمیعت علمائے پاکستان کے مولانا سید عقیل انجم قادری، مجلسِ وحدت مسلمین کے مولانا سید احمد اقبال رضوی ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین، جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ باقر حسین زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا سجاد حاتمی، علامہ فرقان حیدر عابدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، بیرسٹر سرفراز علی میتلو شامل تھے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہم جن شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، وہ ظالموں کے سامنے مظلومین جہاں کی ڈھال تھے، شہداء کا پاکیزہ خون اسلام کی آبیاری کا موجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے، قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ہم انہیں کبھی بھلا نہیں سکتے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے جہان اسلام کے لئے پیش کر دیئے، ایک دن ضرور آئے گا، قدس آزاد ہوگا اور تمام مسلمان قدس میں نماز ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین امت مسلمہ کے لئے معیار بن چکا ہے کہ کون ظالم قوتوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کون مظلوموں کا پشت پناہ ہے، اسرائیل اسٹریٹجیک اعتبار سے ایک کمزور ترین ریاست ہے جس کی فتوحات کا دور اب ختم ہوچکا ہے، شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔ کانفرنس کے آخر میں علامہ نثار احمد قلندری نے مہمانان گرامی و شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کے دیگر مہمنان گرامی میں نجم الدین موسوی، مولانا نعیم الحسن الحسینی، مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، لخت حسنین، مولانا حسن رضا رضوی، علامہ آغا سبط حیدر موسوی، رضا ںقوی، محمد میاں زیدی، نازش رضوی، جاوید حلیم ایڈوؤکیٹ، انیس خانزادہ ایڈووکیٹ، سعید الحسن نقوی ایڈوؤکیٹ، مولانا مبشر رضوی، علی محمد بخاری ایڈوکیٹ، مولانا یعقوب حسن منتظری، مولانا شیخ محمد صادق جعفری، مولانا شبیر الحسن طاہری، مولانا پیر کفیل حسین، ایس ایم نقی، علامہ مبشر حسن، مولانا عباس مہدی ترابی، مولاںا اشرف منتظری، مولانا خلیل کمیلی، خطیب اہلبیت تنویر حسین جعفری، علامہ رضا علی عابدی، اختر حسنین کاظمی، شبیہ الحسن کاظمی، غیور عباس آئی ایس او، علامہ امتیاز رضوی، علامہ مظہر علوی، علامہ نجم عباس نقوی، مولانا علی غنی نقوی، زین رضوی، عدیل واسطی، علی اصغر عابدی، اویس حیدر، محمد ابراہیم، میثم عابدی، فرخ مہدی، عباس حیدر، جعفریہ آرگنائزیشن کے نمائندگان، تحریک بیداری کے نمائندگان، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندگان، تنظیم عزاداری کے نمائندگان، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے نمائندگان، شیعہ علماء کونسل کے نمائندگان، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی و نمائندگان، انجمن وظیفہ سادات کے نمائندگان، آئی ایس او کے نمائندگان، علماء ذاکرین اور اساتذہ و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial