0
Monday 1 Jan 2024 13:39

جعفر آباد، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے الیکشنز کیلئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جعفر آباد کی جانب سے بھٹی محلہ ڈیرہ اللہ یار میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 جعفر آباد کے انتخابات کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور پی بی 16 سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ، ممتاز سماجی رہنماء سید شبیر علی شاہ، ضلعی صدر سید اسرار علی شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام پیسے، اثر و رسوخ، رعب اور دبدبے سے مرعوب ہو کر نالائق وڈیروں اور جاگیرداروں کو ووٹ دینے کی بجائے علم، شجاعت، کردار، صلاحیت اور اہلیت کی بنیاد پر لائق اور باکردار امیدواروں کو منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کردار سے عاری چور اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، اور وہ پچیس کروڑ عوام کو اپنا خاندانی غلام سمجھتے ہوئے نسل در نسل ان پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ عوام اپنے شعور بیداری اور استقامت سے کرپٹ عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے کارکن حالیہ سیلاب میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے کیونکہ ہم خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1106174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش