1
Tuesday 26 Dec 2023 00:41

قائداعظم محمد علی جناح کا 147ویں یوم پیدائش، صدر، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

قائداعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے بھی اپنے تاثرات لکھے۔ آج ملک بھرمیں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، اس دن کا آغاز مزارِ قائد پر منعقد پروقار تقریب سے ہوا جہاں پی ایم اے کاکول کے دستے نے فرائض سنبھالے، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کے ساتھ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بابائے قوم کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم قوم کے وہ عظیم محسن تھے جن کی انتھک محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1104866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش