متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
نگران وزیرِ اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نگران وزیرِ اطلاعات محمد احمد شاہ کے ہمراہ سینٹ پیٹرکس چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے عمائدین اور موقع پر موجود شہریوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑی خوشیاں یعنی بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس ایک ساتھ منائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کو قائدِ اعظم کے فرمودات کے مطابق یہاں بسنے والے تمام لوگوں کے لئے امن، محبت، ترقی، خوشحالی اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ہم ہمارے لئے احترام کے حامل پیغمبر ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیرِ اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے عظیم صوفیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق نگران سندھ حکومت صوبے کے عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شرکت کیلئے وزیرِ اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی شرکت دراصل ان خوشیوں میں سندھ حکومت کی شمولیت کا اظہار ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial