0
Saturday 23 Dec 2023 20:25

حالیہ ملکی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ سید احمد اقبال رضوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ملی و قومی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے کوئٹہ میں علامہ سید احمد اقبال سے عام انتخابات، بلوچ یکجہتی کمیٹی کیساتھ اسلام آباد میں پیش والے واقعات اور فلسطین کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے متنازعہ بیان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جن بنیادوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی تھی وہ برقرار ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باعث یہاں کے لوگوں کو بیشتر حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین و بچوں کیساتھ پولیس کے نامناسب رویہ کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطین کو قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1104373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش