متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آرٹس کونسل پاکستان کے تعاون سے کراچی آرٹس کونسل میں دو روزہ فائن آرٹس ورکشاپ بعنوان غزہ میں بچوں کا قتل بند کرو کا انعقاد 22 اور 23 دسمبر کو کیا گیا۔ دو روزہ ورکشاپ میں شہر کراچی کی مختلف جامعات اور فائن آرٹس اداروں کے طلباء و طالبات سمیت سینئر آرٹسٹ خواتین وحیدات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے پہلے روز تمام شرکاء نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فائن آرٹس سے منسوب مختلف صلاحیتوں بشمول ڈیجیٹل ڈیزائن، کیلی گرافی، واٹر کلر پینٹ، کینو یس اور دیگر مہارتوں سے غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام سے متعلق تصاویر اور ڈیزائن تیار کئے۔ دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں آرٹس کونسل کے شعبہ فائن آرٹس کے انچارج محمد ذیشان، گجرات یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس کے استاد واجد علی، سینئر آرٹسٹ منور علی، کاظم شگری اور عبد الوہاب مرزا سمیت جامعہ کراچی کے سابق استاد اویس، اصغر علی آرٹسٹ، حمیرا بیگ اور دیگر نے شرکت کی اور طلباء و طالبات کی رہنمائی کی۔
ورکشاپ کے دوسرے روز آرٹس کونسل میں فنکاروں کے تیار کردہ نمونوں کی نمائش لگائی گئی جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی عکاسی کو فنکاروں کی تیار کردہ تصاویر میں مشاہدہ کیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جمیعت علما اسلام کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری، مسلم لیگ ن کے رہنما پیر ازہر علی حمدانی، مسلم لیگ ق کے رہنما صادق شیخ، سید مشرف کشمیری رہنما، بشیر سدوزئی، انسانی حقوق کے رہنما جمشید حسین، کرسچن کمینوٹی کے رہنما امینیول، ہندو کمیونٹی کے رہنما منوچ چوہان، سکھ برادی کے رہنما مگھن سنگھ اور معروف نعت خواں چشتی معاذ نظامی نے خطاب کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial