0
Saturday 23 Dec 2023 14:04

آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ فوٹیج سامنے آگئی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دوسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ کو کیسے مکمل جلادیا، نجی ٹی وی نے خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد مہناس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ چوتھی منزل کے ٹی بار میں 6 بج کر 12 منٹ پر لگی تھی، فوٹیج میں 6 بجکر  12 منٹ 40 سیکنڈ پر اسپارک دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 بجکر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر آگ میں شدت آچکی تھی، چوتھی منزل پر فالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جلتے ہوئے اجزا کے ٹکڑے گرنے سے فوڈ کورٹ میں بھی آگ لگی، 6 بجکر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل طور پر جل چکا تھا، آگ لگنے سے تمام منزلوں پر شدید دھواں جمع ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے سبب دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال میں عوام کے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال فائر اسٹیشن کو 6 بجکر 29 منٹ پر اطلاع دی گئی، چوتھی منزل کے مالکان کو منیجر مدثر نے 7 بجے اطلاع دی، فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو  آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگ چکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1104324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش