متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد میں ناصرانِ فلسطین کے زیرِ اہتمام شون سرکل کلفٹن سے بوٹ بیسن تک یکجہتی امت اور دفاع فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں میں بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دفاع فلسطین ریلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے معصوم طلباء نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھی شریک ہو کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء ریلی نے نعروں کے ذریعے اسرائیل و امریکا سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
شرکاء ریلی نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانیؒ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز و بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جس پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مارچ کے دوران شرکاء نے حماس، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے مجاہدین اور غزہ فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم ہاتوں میں تھام رکھے تھے۔ ریلی میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، جو عوام کی توجہ کا خصوصی مرکز بنی رہی۔ رہنماؤں نے پاکستان سے امریکی سفیر و قونصل جنرلز کی فوری ملک بدری کا مطالبہ کیا۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام مہدی (عج) سے کیا گیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial