متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خراسان توڈ پر منعقدہ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکائے احتجاج سے سارا نوازش اور ضامنہ یاور نے خطاب کیا جبکہ علی دیپ نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ احتجاج میں ذاکرہ طاہرہ فاضلی نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے سید حسن نصراللہ کے قول کو سچ کر دکھایا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، مجاہدین کی کامیاب کاروائی نے اسرائیل سے نارملائزیشن کی باتیں کرنے والوں کی ناک رگڑ دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے اور اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے غزہ جانے پر بھی آمادہ ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial