متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف منعقدہ ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس نے ایوانوں کو لرزہ براندام کردیا ہے اور خبریں آنا شروع ہورہی ہیں کہ اس اجتماع کے بعد شیعہ قوم کا مقابلہ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ میں نے علامہ ساجد نقوی اور علامہ شیخ محسن نجفی سے بھی عرض کیا ہے کہ آج قوم نے ہم پر حجت تمام کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاکرین عظام، ماتمی حضرات، علمائے کرام ایک بات یاد رکھیں کہ اگر کسی وقت ضرورت پڑی تو ہم سب سے پہلے گولی کھانے کیلئے تیار ہیں، متنازعہ توہین صحابہ بل کو پوری قوم نے رد کردیا ہے، اہل سنت علماء کی بڑی تعداد نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ آپ ہمیں بلائیں ہم خود بتائیں گے کہ اس بل کا مقصد کیا ہے، اس بل کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial