0
Thursday 17 Aug 2023 20:41

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف کا علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ اس ملک کے اندر اگر کوئی امن و امان کا وارث ہے تو وہ ملت جعفریہ ہے، ہر اس طاقت کیخلاف کہ جو وطن عزیز کے اندر کسی بھی منفی ایجنڈے کو پروان چڑھانے، عالمی استعمار کی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، داخلی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، اس کے خلاف قیام کرنے والا مکتب ہمیشہ سے مکتب تشیع رہا ہے۔ علماء و ذاکرین کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کے دوران حسن عارف نے کہا کہ آج بھی ہم دوبارہ یہ عہد کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی کی جانب جو ہاتھ بھی بڑھے گا ان کو جواب دینے کیلئے فرزندان حیدر کرارؑ اس ملک میں موجود ہیں، ملت تشیع کیلئے مسائل سے نمٹنے کا راستہ اتحاد و اتفاق کا راستہ ہے، انشاء اللہ ملت تشیع کی جانب سے بڑھنے والے ہر خطرے کو طاقت سے ناکام بنائیں گے اور اس راستے کو جاری رکھیں گے کہ جسے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے شروع کیا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1076327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش