0
Thursday 17 Aug 2023 19:27

ایم ڈبلیو ایم رہنما سید ناصر شیرازی کا علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے توہین صحابہ بل نہ توہین صحابہ کو روکنے کیلئے ہے اور نہ ہی توہین اہل بیتؑ کو روکنے کیلئے ہے۔ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اہل تشیع اور اہل تسنن کی طرف سے یہ بات کررہا ہوں کہ وہ جنہوں نے صحابہ کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے اہل بیتؑ کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے قرآن کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے اسلام کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے نبی اکرمؐ کے نواسےؑ کے گلے پر خنجر چلایا یہ ان کو بچانے کا بل ہے، ہم اس کے نام سے نہیں اس کے کام سے اس کو جانتے ہیں، بات شروع تم نے کی ہے ختم ہم کریں گے، تم نے چور دروازے سے داخل ہوکر اس کہانی کا آغاز کیا ہے، علیؑ کے شیعہ میدان میں آکر بتائیں گے کہ یہ صحابہ کا بل نہیں بلکہ پاکستان توڑنے کا بل ہے، ہمیں حکومتیں گرانی پڑیں تو گرائیں گے مگر اس طرح کے بل کو پاس کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1076322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش