0
Thursday 17 Aug 2023 03:56
توہین صحابہ بل فتنہ ہے، شرارت ہے، بدمعاشی ہے

توہین صحابہ بل نہ رکا تو ہمارا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا، علامہ ساجد نقوی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آنے کی کال دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ توہین صحابہ بل فتنہ ہے، یہ بل شرارت ہے، یہ بل بدمعاشی ہے، یہ صحابہ کے احترام کا بل نہیں بلکہ صحابہ کے نام پر دھوکہ دہی ہے، ذمہ داران جن کے پاس یہ بل موجود ہے اس کا حل نکالیں، یہ بل ہمیں قابل قبول نہیں ہے، سونامی آسکتا تھا اگر ہم اجازت دیتے لوگوں کو آنے کی، ہم نے روکا ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اگر یہ بل نہ رکا تو یکم ربیع الاول کو ملت جعفریہ کا رخ اسلام آباد کی طرف رخ ہوگا، عوام آمادہ رہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، شیعہ سنی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہم ابھی علمائے کرام اور ذاکرین عظام کے اجتماع کے ذریعے اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں، ورنہ یکم ربیع الاول کو بھرپور طاقت کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، لوگوں کو آمادہ کریں، پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر اسلام آباد آئے گی، ہم اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب تک اس مسئلے کا مناسب حل نہیں نکال لیا جاتا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1076162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش