1
0
Thursday 17 Aug 2023 00:03

بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بلوچستان کے عوام کے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی۔ صوبائی وزراء خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ سٹی میں گزشتہ پانچ سال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان سے کی گئی گفتگو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1076062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
سنا ہے کہ تفتان بارڈر پر بڑی پریشان کن صورتحال ہے، کوئی اس حوالے سے بات ہوئی ہو تو وہ بھی بتائیے۔
ہماری پیشکش