0
Monday 24 Jul 2023 02:33
ناطق قرآن کے ماننے والے ہی قرآن کے اصل محافظ ہیں

کراچی، عزاداروں کا سوئیڈن میں توہین قرآن کیخلاف مجلس عزا میں احتجاج، ہاتھوں میں قرآن بلند

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں اسلام مخالف عناصر کی جانب سے کراچی میں مجلس عزا کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ امامیہ فورم کی جانب سے عشرہ محرم کی چوتھی مجلس عزا کے دوران کئے جانے والے احتجاج میں عزاداروں نے ہاتھوں میں قرآن اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ امامیہ فورم علی اکبر پنجوانی اور اویس زیدی نے کہا کہ ناطق قرآن کے ماننے والے ہی قرآن کے اصل محافظ ہیں، ہم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے قرآن سوزی میں ملوث افراد کو  اسلامی ممالک کے حوالے کرنے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ رہنماؤں  نے کہا کہ قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، اگر اس طرح کی فتنہ انگیز اور توہین آمیز کاروائیوں پر روک نہیں لگائی گئی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ قران پاک اور دیگر مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 1071410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش