0
Tuesday 18 Jul 2023 16:50

متحدہ علماء محاذ کے تحت استقبال محرم و امن و یکجہتی سیمینار

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سرپرست خطیب پاکستان مولانا انتظار الحق تھانوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں استقبال محرم و امن و یکجہتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، سید شبر رضا رضوی، علامہ نثار قلندری، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، اسرار عباسی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ علی سرکار نقوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع  پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اہل بیت اطہارؑ و اصحاب رسولؐ اور دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیں وہ ملک دشمن اور استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں، پاکستان میں الحمدللہ شیعہ سنی ملکی امن و استحکام، فرقہ واریت کے خاتمے اور حب اہل بیتؑ و اصحاب رسولؐ کیلئے متحد و بیدار ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1070186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش