1
Sunday 18 Sep 2022 18:44
خبر جہاں 19

مشی عالمگیر تحریک مہدویت

اربعین اسپیشل
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-19
موضوع: اربعینِ حسینی-دُنیا بھر میں پیادہ روی سے استعمار پریشان

مہمانانِ گرامی
ڈاکٹر زاہد علی زاہدی
ڈین, فیکلٹی کلیّہ معارف الاسلامیہ, جامعہ یونیورسٹی

مولانا سید محمد رضوی صاحب قبلہ
تجزیہ نگار, کالم نگار, سحر ٹی وی اور ریڈیو ایران

میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات

01. اربعین پیادہ روی کا آغاز صحابیِ رسول اللّہ جناب جابر ابن عبداللہ الانصاری سے ہوا, انہوں نے یومِ اربعین ارضِ کربلاء پہنچ کر قبرِ امام حسین ابن علی کی زیارت کی.

02. بنو امیہ اور بنو عباس کے بدترین دور میں قبرِ مبارکہ امام حسین علیہ سلام گرانے اور چھپانے کی کوششیں کی گئیں تاکہ زائرین مرقدِ امام پر پہنچ کر روحانیت حاصل نہ کر سکیں, لیکن یہ سلسلہ نہ رک سکا.

03. مَشی کا عمل اگرچہ کبھی نہیں رک سکا لیکن دورِ حاضر میں پیادہ روی ایک خاص منظم انداز میں شروع ہوئی ہے, جس میں عزاداران کی مہمان نوازی, تبرکات کا خوبصورت انداز پیش کیا جاتا ہے.

04. اربعین کے موقع پر پیادہ روی سے عزاداران کے دلوں میں محبتِ امام اور قربانی کا درس ملتا ہے.

05. پیادہ روی عراق کی سرحدوں سے نکل کر دنیا کے باقی ممالک میں پھیل رہی ہے کیونکہ کربلاء والوں کا پیغام آفاقی ہے اور آج کی دنیا اسے قبول کر رہی ہے, جیسا کہ افریقی حریت پسند راہنما نیلسن منڈیلا کا پوتا اور باقی عالمی راہنماؤں کی اولادیں اربعین میں شرکت کر رہی ہیں.

06. نجف تا کربلاء مشی کے دوران معکب میں کھانے پینے سمیت بہت سی سہولیات موجود ہوتی ہیں, لیکن ہمیں ان کو نمایاں کرنے کی بجائے مَشی کے روحانی پہلوؤں کو نمایاں کرنا چاھئیے.
خبر کا کوڈ : 1014990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش