متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام
تجزیہ 25
موضوع:
پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور بحالی و امدادی کاروائیوں کا جائزہ
میزبان : سید فرخ رضا ترمذی
مہمانان گرامی :
اغا نقی ہاشمی (المکاتب ڈیزاسٹر)
سید اسد زیدی۔ (ٹیم خرم ذکی)
محمد تقی (سفینہ جمعیت ویلفیئر)
آفتاب حسین میرانی (المصطفی ویلفیئر)
اہم نکات:
دو ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں
حکومت کی طرف سے متاثرین سیلاب کو ریسکیو اور ریلیف مہیا کرنے کے لیے تاحال موثر اقدامات یا کاروائیاں نہ ہوئی ہیں
سماجی ،انسانی ،فلاحی ادارے سرگرم عمل ہیں اور اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کی مدد کررہے ہیں
سندھ ،بلوچستان،کے پی کے ،جنوبی پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں چار کروڑ سے زائد لوگ سڑکوں کنارے عارضی پناہ گاہوں میں موجود ہیں
خواتین کے لیے صحت اور ہائی جین کے مسائل شدت اختیار کرتے جارہے ہیں
سیلاب زدہ علاقوں میں پانی بدستور کھڑا ہے اور مچھروں کی افزائش اور بہتات سے ڈینگی ،ملیریا اور ڈائریا ،بخار کی بیماریاں بڑھ گئی ہے
کئی علاقوں میں میڈیکل سپورٹ نہ ملنے سے اموات بھی ہوئی ہیں
سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے
حکومت اور متعلقہ اداروں کو مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے طویل المدت حکمت عملی بنانی چاہیے
سیلاب کی گذرگاہوں پر تعمیرات اور رہائش کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے واجبات کی ادائیگی کرنے والے حضرات آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کے حکم کے مطابق سہم امام میں سے نصف حصہ خرچ کریں