اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سهیل الهندی نے کہا ہے کہ یہ تحریک ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت اور پشت پناہی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، الهندی نے کہا کہ آج ہم نے دشمن صہیونی کے ساتھ اپنے اولین معاہدے کا آغاز کیا اور 3 اسرائیلی قیدیوں کو ان کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے المسیرہ نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مزاحمت ابھی تک قائم اور مضبوط ہے، اور جب تک اسرائیلی دشمن جنگ بندی کے معاہدے پر قائم رہے گا، ہم بھی اس پر قائم رہیں گے۔
الهندی نے مزید کہا کئ ہم اپنے بھائیوں حزب اللہ لبنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیز رہنما سید حسن نصرالله کو فلسطین کے لئے قربان کیا۔ انہوں نے انصار اللہ یمن کے بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کی۔ الهندی نے آخر میں جمهوری اسلامی ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایران کا فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی آج 471 دنوں بعد شروع ہوئی اور اس کے پہلے مرحلے میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو صہیونی رژیم کے حوالے کیا گیا۔ یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل اپنے تمام مقاصد، جیسے حماس کو تباہ کرنا، قیدیوں کو طاقت کے ذریعے واپس لانا اور شمالی غزہ کے باشندوں کو ہٹانا، پورا کرنے میں ناکام رہا۔