علی امین گنڈا پور کے پی کا ضلع مہمند میں پولیو کیس کی انکوائری کا حکم
21 Sep 2024 01:49
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع مہمند میں ناقص پولیو مہم کے دیگر تمام ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے اور متعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ شراکت دار اداروں کے متعلقہ عملے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سال 2024ء کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیو سے متاثرہ بچی کا علاج اور کفالت کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت نے لے لی۔ علی امین گنڈا پور نے سیکرٹری صحت کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوآرڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
خبر کا کوڈ: 1161333