سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا
20 Sep 2024 23:12
رہنما جے یو آئی ف نے ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کو فون کال کی اور کہا مصروفیات کے باعث کال بیک نہ کرسکا، مل کر آگے چلیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے معاملات کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا، دونوں رہنماؤں نے معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رہنما جے یو آئی ف نے ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کو فون کال کی اور کہا مصروفیات کے باعث کال بیک نہ کرسکا، مل کر آگے چلیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1161315