0
Tuesday 17 Sep 2024 22:38

ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ 

ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام انجمن تبلیغ ماتم شبیر جوادیہ کے تعاون سے عید میلاد النبی کے موقع پر دہلی گیٹ چوک پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ وسیم عباس معصومی، صوبائی جنرل سیکریٹری عزاداری ونگ جنوبی پنجاب عون رضا انجم، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الحنان حیدری، مولانا غدیر شیرازی اوردیگر نے شرکت کی۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ جس طرح اہل سنت برادران نے محرم الحرام میں میں ہمارے لیے سبیلوں کا اہتمام کیا ہے اسی طرح عید میلادالنبی کے موقع پر میلاد کے جلوسوں کا استقبال اور ان کے لیے نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام اتحاد بین المسلمین کا خوبصورت اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش