0
Tuesday 17 Sep 2024 22:30

پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیﷺ کے موقع پر ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم الشان وحدت کا پیغام دینگے۔ تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے وحدت ہاوس ماڈل ٹاون لاہور میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کابینہ کے ارکان اور ضلع لاہور کے عہدیداران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، دشمن کی سازش سے ایسی فضا بنانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے جس سے یہ تاثر جائے کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم تمام شیعہ سنی متحد ہو کر وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم امت محمدی، سیرت محمدی پر متحد و متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش