0
Tuesday 17 Sep 2024 22:11

میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کی وضاحت

میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کی وضاحت
اسلام ٹائمز۔ افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میوزک وجہ تھی، ہرگز پاکستانی ترانے کی بے توقیر ی مقصد نہیں تھا۔ ترجمان افغان قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا اس لئے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔ افغان قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 1160649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش