0
Tuesday 17 Sep 2024 22:11

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ و سبیل کا اہتمام 

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ و سبیل کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سبیل بنام رسول اکرم کا انعقاد 12 ربیع الاول کو گھنٹہ گھر چوک پر کیا گیا۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام سبیل پر عاشقان رسول اسلام کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام موجود تھا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، سیکرٹری رابطہ علی بخاری، عزاداری ونگ سے صوبائی جنرل سیکریٹری عون انجم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا ثقلین نقوی، سیکرٹری رابطہ مولانا غدیر شیرازی، ڈویژنل صدر مولانا ھادی حسین قمی، ضلعی صدر آئی ایس او احتشام اظہر، و کابینہ، سربراہ النور اسلامک سنٹر و صوبائی رہنما علما مکتب اہلیبت مولانا وسیم عباس معصومی، مسئول تبلیغات شیعہ علما کونسل ملتان مولانا کاشف حسین حیدری، سینئر رہنما جواد رضا جعفری، کمیل زیدی، ڈویژنل و تحصیل سٹی و صدر کابینہ کے افراد اور وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے ممبران نے شرکت کی۔ جلوسوں کے شرکا نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1160645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش