0
Tuesday 17 Sep 2024 22:48

عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامات اطمینان بخش تھے، سرفراز بگٹی

عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامات اطمینان بخش تھے، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات پر پولیس، لیویز اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔ علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ اور لیویز و پولیس سے بھرپور تعاون کیا۔ جس کے باعث صوبے بھر میں عید میلاد النبی کے تمام پروگرامز بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ  اس باہمی تعاون پر علماء کرام کے مشکور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش