QR CodeQR Code

عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامات اطمینان بخش تھے، سرفراز بگٹی

17 Sep 2024 22:48

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات پر پولیس، لیویز اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔ علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ اور لیویز و پولیس سے بھرپور تعاون کیا۔ جس کے باعث صوبے بھر میں عید میلاد النبی کے تمام پروگرامز بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ  اس باہمی تعاون پر علماء کرام کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160625/عید-میلاد-النبی-کے-موقع-پر-انتظامات-اطمینان-بخش-تھے-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com