0
Tuesday 17 Sep 2024 21:22

آئینی ترامیم کا معاملہ، سپریم کورٹ بار کا ہنگلامی اجلاس بدھ کو طلب

آئینی ترامیم کا معاملہ، سپریم کورٹ بار کا ہنگلامی اجلاس بدھ کو طلب
اسلام ٹائمز۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کو دعوت نامہ جاری کردیا، اجلاس 18 ستمبر بروز بدھ شام 5 بجے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث ہو گی جبکہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1160622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش