0
Tuesday 17 Sep 2024 16:17

روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش