0
Tuesday 17 Sep 2024 01:18

اللہ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے، آصف علی زرداری

اللہ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے،  آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زداری نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے۔ نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے راہنمائی موجود ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے، نبیﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش