QR CodeQR Code

پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے لیکن مہنگائی کم نہیں ہوتی، عوام کا شکوہ

17 Sep 2024 00:00

عوام نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کیساتھ دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ایک شہری نے کہا کہ قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے کم نہیں ہوتے، ایک روپیہ بھی اضافہ ہو تو کرائے فوری بڑھ جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی پر عوام نے شکوہ کیا کہ قیمت کم ہوتی ہے لیکن مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد عوامی ردعمل سامنے آگیا۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے لیکن قیمت کم ہوتی ہے تو مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ عوام نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کیساتھ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ایک شہری نے کہا کہ قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے کم نہیں ہوتے، ایک روپیہ بھی اضافہ ہو تو کرائے فوری بڑھ جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160434/پیٹرول-کی-قیمت-کم-ہوتی-ہے-لیکن-مہنگائی-نہیں-عوام-کا-شکوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com