0
Sunday 15 Sep 2024 19:44

صیہونی حکومت کیساتھ محاذ آرائی کا 5واں مرحلہ شروع ہو چکا ہے، سید عبدالمالک الحوثی

صیہونی حکومت کیساتھ محاذ آرائی کا 5واں مرحلہ شروع ہو چکا ہے، سید عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روح رواں اور وہاں کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ آج صبح ہماری فورسز کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں انجام دیا گیا حملہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل میزائل سے کیا گیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میلاد پیامبر اکرم (ص) کی مناسبت سے ایک تقریب میں اپنے خطاب سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی میں استعمال ہونے والے میزائل کی مار 2040 کلومیٹر تک ہے۔ صیہونی رژیم کے ساتھ محاذ آرائی کے 5ویں مرحلے میں مذکورہ میزائل حملہ کیا گیا۔ سید عبدالمالک الحوثی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ جب تک صیہونی رژیم غزہ کا محاصرہ اور جنگ جاری رکھے گی تب تک یمنی افواج اپنی کارروائیاں بند نہیں کریں گی۔ جب تک فلسطین کی سرزمین سے صیہونی قبضہ ختم نہیں ہو جاتا ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔

انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ یمنی افواج استقامتی فرنٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔ صیہونی رژیم کے لئے آئندہ آنے والے واقعات اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ ہماری فورسز بحیرہ احمر میں صیہونی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بناتی رہیں گی۔ یہ کارروائیاں کامیاب اور موثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ایمانداری، ہوشیاری اور مستعدی کے ساتھ فلسطین کی حمایت میں اپنی ذمے داریوں کو ادا کریں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ عقل کا سہارا لیں اور اسٹریٹجک سطح پر ہوشیاری کے ساتھ معاملات کو سنبھالیں۔ ہم اپنی قوم کی جانب سے ظلم و استکبار کے مقابلے اپنے جہادی و اصولی موقف کا یقین دلاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش