0
Sunday 15 Sep 2024 12:30

بی جے پی کو تنازعہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، محبوبہ مفتی

بی جے پی کو تنازعہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنازعہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ترال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت پی ڈی پی تنازعہ کشمیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اگرچہ بی جے پی اس مسئلے کو دفن کرنا چاہتی ہے لیکن ہمیں اسے زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کو درپیش مسائل بے روز گاری، منگائی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان مسائل پر مؤثر طریقے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ محبوبہ مفتی نے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انجینئر رشید کو پارلیمانی اجلاس کے دوران رہا کیا جاتا تو وہ پارلیمنٹ میں لوگوں کے مسائل اٹھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان زیرحراست ہیں، ان کی رہائی پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1160121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش