0
Saturday 14 Sep 2024 18:28

پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل

پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جاری کردہ فہرست کی ٹئیرون (رول ماڈلنگ) درجہ بندی میں شامل ہوکر عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس (جی سی آئی 2024ء) کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی توسیع کے پیش نظر اہم اقدامات میں سائبر سیکیورٹی پالیسی، سی ای آر ٹی قواعد، کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر)، سائبر سیکیورٹی اسٹریٹجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں باقاعدہ سائبر سیکیورٹی آڈٹ شامل ہیں۔

مزید برآں، نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی) اور نیشنل ٹیلی کام سی ای آر ٹی کے قیام کے ذریعے تبادلہ معلومات، واقعات کو منظم کرنا اور تیز رفتار رسپانس کوآرڈینیشن سے ملک کی سیکیورٹی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔ مقامی ٹیلی کام آپریٹروں نے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر خطرات کے خلاف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1159977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش