اسلام ٹائمز۔ سربراہ سیاسی بیورو حماس یحیی السنوار نے سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کے تعزیتی و تہنیتی پیغام کے جواب میں لکھا ہے کہ ہم نے انتہائی شکرگزاری و فخر کے ساتھ، شہید اسمعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہان کی شہادت کے حوالے سے ارسال کردہ آپ کا تہنیتی و تعزیتی پیغام وصول کیا۔
اپنے جوابی پیغام میں یحیی السنوار نے اعلان کیا کہ ہم صمیمانہ جذبات کے ہمراہ جناب عالی کی پر خلوص یکجہتی اور اس جدوجہد کی حمایت، پشت پناہی اور اس میں شراکت پر مبنی مزاحمتی محاذوں پر اٹھائے گئے آپ کے مبارک اقدامات کے شکر گزار ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ اور آپ کے ملک کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھے!!
سربراہ سیاسی بیورو حماس نے لکھا کہ وہ اعلی اصول کہ جن کا کمانڈر اسمعیل ہنیہ نے مطالبہ کیا تھا؛ مستحکم بنائے اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا اور ہماری تحریک و ہمارے مجاہدین اس پر مکمل عمل کریں گے!
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمتی قائدین و مجاہدین کا خون مظلوم فلسطینی عوام کے خون سے زیادہ رنگین و قیمتی ہرگز نہیں اور یہ خون اور شہداء کا مبارک قافلہ؛ نازی صیہونی قابض طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی طاقت و قوت میں اضافہ کریں گے، اپنے پیغام کے آخر میں یحیی السنوار نے لکھا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو، آپ کے اہلخانہ اور گھروں کو خیر، سلامتی و استحکام کے ساتھ محفوظ فرمائے!