0
Tuesday 10 Sep 2024 22:38

خیبر پختونخوا میں نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا سربراہ براہ راست وزیراعلیٰ کو جوابدہ ہوگا، کمیٹی کو گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا اختیار حاصل ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن فورس کا سربراہ گریڈ 20 کا افسر اور ڈائریکٹر جنرل کہلائے گا۔ فورس میں ٹیکنیکل ماہرین بھرتی کیے جائیں گے، گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسروں کے خلاف تین افسروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے انکوائری کرے گی اورگرفتاری سے قبل تین نوٹسز جاری جبکہ عدالت سے اجازت لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی صوبائی حکومت کے امور سمیت پی ٹی آئی ارکان اور ناظمین کی نگرانی کررہی ہے۔

سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے بعد مزید کئی صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی فائلیں کھولی گئی ہیں، کمیٹی صوبہ میں بیوروکریسی کی بھی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ ترجمان معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا معاملہ پائپ لائن میں ہے، قانون سازی کے لیے کام جاری ہے، جونہی لیگل ڈرافٹ تیار ہوا کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معاملہ بل کی صورت میں صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1159218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش