0
Tuesday 10 Sep 2024 22:31

یمن نے امریکی بحریہ کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کر دیا ہے، محمد علی الحوثی

یمن نے امریکی بحریہ کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کر دیا ہے، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام، امریکی بحریہ کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا کہ کئی سال کی جارحیت اور انسانیت سوز محاصرے کے باوجود، خدا کے فضل سے یمنی قوم آج عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل ہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کامیابیوں میں تازہ ترین؛ امریکی بحریہ کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کر دینا ہے! 

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے مرکزی رکن نے لکھا کہ ہم دشمنوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم ناممکن چیزوں پر شرط لگاتے ہو تو یمنی عوام اس کی انجام دہی کے مشتاق ہیں اور اگر تم وقت پر شرط لگاتے ہو تو ہم اللہ کے حکم سے، فتح حاصل کرنے کے لئے وقت کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے!!
خبر کا کوڈ : 1159215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش