0
Tuesday 10 Sep 2024 22:19

غزہ میں جنگبندی قبول کرنے سے متعلق آسٹریلیا کیجانب سے اسرائیل پر دباؤ

غزہ میں جنگبندی قبول کرنے سے متعلق آسٹریلیا کیجانب سے اسرائیل پر دباؤ
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے غزہ کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے غزہ میں جنگبندی قبول کرنے سے متعلق تل ابیب پر اپنی تاکید کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے غزہ کی صورتحال کے بارے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ نے لکھا کہ غزہ میں جنگبندی کی اشد ضرورت ہے؛ عام شہریوں کی حفاظت، قیدیوں کی رہائی، مزید امداد فراہم کرنے اور علاقائی کشیدگی کو روکنے کے لئے!

پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کے فریقین کی جانب سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد کو تسلیم کرنے پر مبنی آسٹریلوی موقف پر زور دیا ہے!
خبر کا کوڈ : 1159212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش