غزہ میں جنگبندی قبول کرنے سے متعلق آسٹریلیا کیجانب سے اسرائیل پر دباؤ
10 Sep 2024 22:19
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کیساتھ اپنی گفتگو کے دوران جنگبندی کا معاہدہ قبول کرنے سے متعلق اپنی تاکید کا اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے غزہ کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے غزہ میں جنگبندی قبول کرنے سے متعلق تل ابیب پر اپنی تاکید کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے غزہ کی صورتحال کے بارے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ نے لکھا کہ غزہ میں جنگبندی کی اشد ضرورت ہے؛ عام شہریوں کی حفاظت، قیدیوں کی رہائی، مزید امداد فراہم کرنے اور علاقائی کشیدگی کو روکنے کے لئے!
پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کے فریقین کی جانب سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد کو تسلیم کرنے پر مبنی آسٹریلوی موقف پر زور دیا ہے!
خبر کا کوڈ: 1159212