0
Monday 9 Sep 2024 22:27

فیڈریشن سے اپنا حق لینا جانتا ہوں، نثار کھوڑو

فیڈریشن سے اپنا حق لینا جانتا ہوں، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اکثر الزام لگتا رہا ہے کہ کوٹری سے نیچے پانی ضائع ہوتا ہے۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کے تحت ہر صوبے کو اپنا پانی جمع کرنی کی اجازت دی گئی اور پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیرآباد ہوں، ہمارے کتنے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا پاکستان اور سندھ کو بچایا، فیڈریشن سے اپنا حق لینا جانتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر بلوچستان اور کے پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا، انہوں نے قراردادیں پاس کیں، سندھ کا بیٹا ہونے کا فرض نبھایا اور تحریک التوا جمع کروائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1158995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش