0
Monday 9 Sep 2024 21:32

ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں، زاہد بلال قریشی

ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں، زاہد بلال قریشی
اسلام ٹائمز۔ میلاد فاونڈیشن پاکستان میں شامل الخیر ویلفیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع مسجد فیضان مدینہ بستی دریباں سے چھٹی سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت میلاد فاونڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، قاری محمد عمران عطاری، شیخ اظہر حسین، ملک امیر بخش جوئیہ، صاحبزادہ ریاض نظامی نے کی جبکہ ملک محمد زاہد، سید ذیشان شاہ، شرافت علی، ملک شبیر کھوکھر، شیخ ماجد، سردار عابد ڈوگر، جعفر قریشی، محمد اظہر، صوفی اسلم، قاری سجاد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ قائدین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت(ص) و ناموس رسالت(ص) و عظمت اہل بیت و صحابہ کے تحفظ کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی جانوں اور مالوں قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم اپنے آقا و مولا اور اہلبیت و صحابہ کی ناموس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہم دنیا سے عالمی سطح پر اپنے نبی(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کرنے اور سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب دنیا میں کہیں بھی ہمارے نبی(ص) کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے، جو ہمارے نزدیک کھلی دہشت گردی ہے، فورا اس سلسلے کو روکا جائے۔ ریلی میں سینکڑوں عشاقان رسول (ص)شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1158976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش